پولٹری مصنوعات کے دام برقرار، انڈوں کی قیمت میں اضافہ
08-25-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام برقرار ہیں، برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 348 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے مقرر ہے۔