بچوں کیلئے پنجاب کا پہلا برن یونٹ چلڈرن ہسپتال میں تیار
08-25-2026
(ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال میں بچوں کیلئے صوبے کا پہلا برن یونٹ تیار کر لیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بچوں کیلئے صوبے کا پہلا برن یونٹ تعمیر کیا گیا ہے، جو 30 بستروں پر مشتمل ہے جبکہ 8 آئی سی یو بیڈز اور 3 آپریشن تھیٹرز اس یونٹ میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق برن یونٹ کیلئے کنسلٹنٹ سٹاف بھرتی کر لیا گیا اور میڈیکل افسران تعینات ہیں۔ ترجمان کے مطابق برن یونٹ میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔