لاہور میں گرمی اور حبس کا راج برقرار، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان
08-25-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے اور روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں، جبکہ آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔