موہلنوال چوک پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت دو زخمی
08-25-2026
(لاہور نیوز) ملتان روڈ پر موہلنوال چوک کے قریب دودھ سے لدا ڈالا اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ڈالا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 53 سالہ مقصود احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ زکیہ زوجہ آصف اور 26 سالہ فیصل ظہور شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔