وزیر اعلیٰ پنجاب کا سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم

08-24-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لاہور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش کیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔ دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج پراجیکٹ میں شامل، نکاسی آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ شامل ہیں ۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیا۔ مریم نواز نے روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز  بلااجازت وصولی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ہرنئی  روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے کی ہدایت کی گئی ۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر روڈ میں روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔ لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری، ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل ہیں ۔لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہو گا۔