لاہور: 272 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 343 افراد زخمی

08-24-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 272 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 343 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 130 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 213 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔