بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

08-24-2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔

  پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چودھری کے نام شامل ہیں، نیازاللہ نیازی، نعیم پنجوتھہ اور فتح اللہ برکی کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی، ملاقات کے لیے بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔