محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے 8 سٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی
08-24-2026
(لاہور نیوز) آٹھ سٹیج اداکاراؤں پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔
پنجاب حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پنجاب کونسل آف دی آرٹس پکار کی مانیٹرنگ رپورٹ پر 8 خواتین فنکاراؤں کے خلاف فحش، غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر فنکاراؤں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اداکارہ ماہی راجپوت، حنا شیخ اور ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتان پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، اسی طرح رائمہ مہر اور حسنا جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر پرفارمنس نہیں کر سکیں گی۔ تمام متعلقہ حکام کو پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔