اپٹما کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا

08-24-2026

(لاہور نیوز) اپٹما کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔

انتخابات میں اسد شفیع مرکزی چیئرمین اپٹما جبکہ صدیق جاوید بھٹی چیئرمین اپٹما نارتھ منتخب ہو گئے، گوہر اعجاز گروپ نے مخالف گروپ کو 0-24 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ پیٹرن انچیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کو 17 ویں مرتبہ فتح نصیب ہوئی، 60 فیصد سے زیادہ برآمدات ٹیکسٹائل شعبہ کرتا ہے، ٹیکسائل انڈسٹری نے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا۔   ان کا کہنا تھا کہ صنعت کاری اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اپٹما ساتھ دیتی ہے، پاکستان میں کاٹن ملز کو دوبارہ فعال کرنا ہو گا، دنیا میں سب سے مہنگی پالیسی اور بجلی پاکستان میں ایکسپورٹرز کیلئے ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے خلاف غلط بیان بازی بند کی جائے، بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد گنتی تو ٹھیک کر لیں، بزنس مین ملکی سرمایہ ہیں، ان کی عزت کرنا سیکھیں۔