علی ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
08-24-2026
(لاہور نیوز) علی ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار جیپ اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، حادثہ تیز رفتار جیپ اور لوڈر رکشہ کے درمیان پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لوڈر رکشہ ڈرائیور 40 سالہ عامر ولد صدیق موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 50 سالہ مقصود زخمی ہوا، زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش بھی متعلقہ حکام کے حوالے کر دی۔