پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، سرکاری و نجی سکولز دوبارہ کھل گئے
08-24-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس کے ساتھ ہی صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولز دوبارہ کھل گئے۔
طویل تعطیلات کے بعد سکولوں میں ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں، طلبا و طالبات خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچے، جبکہ اساتذہ نے بھی نئے تعلیمی مرحلے کے آغاز پر بچوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سکولوں کے صحن اور راہداریاں بچوں کی چہچہاہٹ سے گونج اٹھیں۔ والدین نے بھی بچوں کی سکول واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا تعلیمی سال طلبہ کیلئے کامیابی، محنت اور روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو گا۔ صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتذہ نے بچوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا، کئی سکولوں میں اساتذہ نے بچوں میں چاکلیٹس بھی تقسیم کیں۔