کاہنہ: شہری کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور تشدد کا الزام، مرکزی ملزم گرفتار

08-23-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں ایک شہری کو مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،درخواست گزار  نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان اسے زبردستی چھت پر لے گئے، جہاں ڈنڈوں اور بیلٹ سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔       پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد مرکزی ملزم شہزاد عرف کاکا کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔