پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع

08-23-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے دورے کے دوران کنگ چارلس سے ملاقات متوقع ہے۔

  ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے اختتام کے بعد 2 ستمبر کو کنگ چارلس سے ملاقات کرے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کریں گے، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شاہی مہمان بنیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 اگست سے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع ہے۔