لاہور: 224 ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق، 272 افراد زخمی
08-23-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 224 حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 272 افراد زخمی ہوگئےمیں 109 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 163 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں۔