پنجاب حکومت کی کامران بارہ دری کا رقبہ 5 سے بڑھا کر 15 ایکڑ کرنے کی منظوری

08-23-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے تاریخی کامران بارہ دری کی بحالی اور اپ لفٹنگ منصوبے میں مزید اراضی شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت کامران بارہ دری کا رقبہ 5 ایکٹر سے بڑھا کر 15 ایکٹر کیا جائے گا، جبکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ اسے جدید تفریحی مقام کے طور پر بھی ترقی دی جائے گی منصوبے میں واک ویز، بگی ٹریک، فوارے، کھیل کے مقامات، سیلفی پوائنٹس، گالف کورٹ، ڈائننگ ایریاز اور ریسٹورنٹ سمیت دیگر تفریحی سہولیات شامل ہوں گی۔ حکام کے مطابق کامران بارہ دری میں باغ کی طرز پر لینڈ سکیپنگ، آرائشی لائٹس اور پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ بحالی کے دوران تاریخی عمارت کے اصل فن تعمیر اور قدامت کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ منصوبہ محکمہ آثار قدیمہ، واسا اور پی ایچ اے کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے پنجاب حکومت نے کامران بارہ دری کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔