عید میلاد النبی ﷺ، بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں، تیاریاں عروج پر

08-23-2026

(لاہور نیوز) عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ مارکیٹوں میں سبز جھنڈوں، بیجز، ٹوپیوں اور سجاوٹی سامان کی خریداری میں اضافہ ہو گیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر کی مارکیٹوں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں اُردو بازار میں شہری چھوٹے بڑے سبز جھنڈوں، بیجز، ٹوپیوں اور جشن میلاد سے متعلق دیگر سامان کی خریداری میں مصروف ہیں شہری گھروں، گلیوں اور بازاروں کو سجانے کے لیے سجاوٹی سامان بھی خرید رہے ہیں، جبکہ گھروں کو سبز جھنڈوں اور روشنیوں سے سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر شہریوں میں مذہبی جوش و جذبہ بھی نمایاں ہے اور لوگ اپنی استطاعت کے مطابق جشن میلاد کا سامان خرید رہے ہیں۔ کانداروں کے مطابق جشن میلاد کی مناسبت سے سجاوٹی سامان کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہری جشن میلاد کا سامان عقیدت کے ساتھ خرید رہے ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔