کوٹ لکھپت: ڈمپنگ سائٹ، علاقہ مکین بدبو اور گندگی سے پریشان
08-23-2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب رہائشی علاقے کے وسط میں قائم ڈمپنگ سائٹ کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی، جہاں شہر کے مختلف علاقوں کا کوڑا کرکٹ پھینکا جانے لگا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پوش علاقوں کے وسط میں بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ سے شدید بدبو پھیل رہی ہے جبکہ مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار کے باعث رہنا محال ہو گیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں کوڑا پھینکے جانے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کو رہائشی علاقے سے فی الفور منتقل کیا جائے۔