شاہدرہ ٹاؤن میں رشتہ دار کے قتل کا ڈراپ سین، باپ بیٹا گرفتار
08-23-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں کرائے کے تنازع پر قریبی رشتہ دار کو مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم صفدر نے کرائے کے تنازع پر حامد نامی شہری کو چھری کے وار کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن خرم شہزاد کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔