اسلام پورہ میں منشیات فروش گرفتار، 640 گرام سے زائد آئس برآمد
08-23-2026
(لاہور نیوز) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 640 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ مشکوک جان کر ملزم صائم کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران اس کے قبضے سے 640 گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔