پانڈوکی گاؤں میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج، چار افراد نامزد

08-23-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے پانڈوکی گاؤں میں قتل کا معاملہ، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پانڈوکی گاؤں میں فائرنگ کرکے محمد فیصل کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے چار نامزد ملزمان، الماس، شہناز بی بی، علی حسن اور محمد نواز، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کے مطابق محمد فیصل گزشتہ دو، تین سال سے آئس کا عادی تھا اور نشے کے باعث بیوی بچوں کے ساتھ سختی کرتا، جس پر گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ مدعی کے مطابق واقعے سے قبل الماس کی شہناز بی بی سے فون پر بات ہوئی، جس کے کچھ دیر بعد الماس وہاں پہنچا اور مبینہ طور پر محمد فیصل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔