مون سون کے ساتویں سپیل کا آخری روز، لاہور میں آج شام بارش کا امکان

08-23-2026

(لاہور نیوز) مون سون کے ساتویں سپیل کا آج آخری روز ہے، شہر میں آج شام کے اوقات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مون سون کے ساتویں سپیل کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔