کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخص جاں بحق
08-22-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن پر ایک شخص ریل کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کال موصول ہوئی کہ ایک شخص ٹرین کی زد میں آ گیا ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، تاہم متاثرہ شخص جاں بحق ہوچکا تھا۔ اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جب کہ لاش پولیس کے حوالے کی جا رہی ہے جس نے مقامی ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کرا کے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔