لاہور جنرل ہسپتال سے ادویات چوری کا مقدمہ درج، ایف آئی آر کے متن پر سوالات
08-22-2026
(لاہور نیوز) لاہور جنرل ہسپتال میں ادویات چوری ہونے کے واقعے کا مقدمہ رات گئے درج کر لیا گیا، تاہم ایف آئی آر کے متن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
لاہور نیوز نے چوری کی جانے والی ادویات کی پیکنگ کی تصاویر حاصل کر لی ہیں، جن میں مبینہ طور پر چور کو سرِعام ادویات پیک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں واقعے سے متعلق بعض اہم حقائق شامل نہیں کئے گئے، ایف آئی آر میں مبینہ چور کو موقع پر پکڑے جانے کا ذکر بھی موجود نہیں۔ دوسری جانب لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرہاد حسین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایف آئی آر حقائق کے منافی درج ہوئی ہے تو اسے دوبارہ درج کروایا جائے گا۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں ادویات کی سکیورٹی اور انتظامی نگرانی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔