ڈولفن فورس کیلئے نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ
08-22-2026
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈولفن فورس کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا۔
صوبے کے 7 اضلاع میں ڈولفن فورس کیلئے تقریباً 800 نئی موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی، جن میں سے ابتدائی طور پر 400 بائیکس لاہور ڈولفن فورس کو فراہم کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی تجویز پر وزیراعلیٰ نے نئی موٹرسائیکلوں کی خریداری کی منظوری دی ہے، ڈولفن فورس کا موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ اس کے انتظامی معاملات متعلقہ ایس پی کے ماتحت کرنے کی تجویز ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس کے آپریشنل معاملات متعلقہ ایس ایچ اوز کے سپرد ہوں گے اور تھانوں کی حدود اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈولفن کی ٹیمیں فراہم کی جائیں گی۔ ڈولفن فورس کے گشت اور بروقت رسپانس کی ذمہ داری بھی متعلقہ ایس ایچ اوز کی ہو گی، فورس کے زیر استعمال متعدد پرانی موٹرسائیکلوں کی مدتِ استعمال مکمل ہو چکی ہے، جس کے باعث نئی بائیکس کی ضرورت محسوس کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ڈولفن فورس کو اضلاع کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی زیر غور رہی تھی۔