اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک، جگہ جگہ کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائیاں

08-22-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں جگہ جگہ کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری، ستھرا پنجاب کا اینٹی لٹرنگ سکواڈ شہر میں متحرک ہو گیا ہے۔

اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی جانب سے کمرشل مارکیٹوں میں دکانداروں اور شہریوں کو صفائی برقرار رکھنے اور کوڑا مقررہ جگہ پر پھینکنے سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، صاف شہر کا پیغام اجاگر کرنے کیلئے اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ سکواڈ جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ، مین بلیوارڈ اور حسین چوک سمیت مختلف علاقوں میں متحرک ہے، جبکہ برکت مارکیٹ، کریم بلاک اور مون مارکیٹ میں صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق دکانداروں کو اپنی دکانوں  کے باہر ڈسٹ بن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں اور دکانداروں کو کوڑا پھیلانے پر کارروائی اور جرمانوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔