پیر سے سکول کھلنے کی تیاریاں، اسٹیشنری کی خریداری میں اضافہ
08-22-2026
(لاہور نیوز) پیر سے سکول کھلنے کے پیشِ نظر والدین نے بچوں کے ہمراہ اردو بازار کا رخ کر لیا، جہاں سکول کی ضروری اسٹیشنری کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اردو بازار میں والدین بچوں کیلئے کاپیاں، پنسلیں، ربڑ، مارکر اور کلرز سمیت دیگر تعلیمی سامان خریدنے میں مصروف ہیں، دکانداروں کے مطابق سکول کھلنے سے قبل اسٹیشنری کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں ایک کاپی 60 سے 100 روپے تک میں دستیاب ہے، جبکہ پنسل کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، ربڑ 5 سے 10 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ مارکر 20 روپے میں دستیاب ہے۔ بچوں کے کلرز کی قیمت 200 سے 300 روپے تک ہے، والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی سکول واپسی کیلئے ضروری سامان کی خریداری مکمل کی جا رہی ہے، تاہم مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔