نصیر آباد: شور سے روکنے پر دکاندار قتل، ملزم گرفتار
08-22-2026
(لاہور نیوز) نصیر آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر دُکاندار آفتاب کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گزشتہ رات ملزم خرم اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی میں شور شرابا کر رہا تھا کہ دکاندار کے منع کرنے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے طیش میں آ کر تیز دھار آلے سے دکاندار کے سینے پر وار کیا،ہسپتال منتقلی کے دوران آفتاب راستے میں دم توڑ گیا،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت خرم عرف منی کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اُسے مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، گرفتار ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا ۔