پولٹری مصنوعات کے دام میں تبدیلی، برائلر گوشت 504 روپے کلو مقرر
08-22-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل سامنے آیا ہے، برائلر کے نرخ میں 29 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو، ہول سیل زندہ برائلر 334 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا، انڈوں کی نئی قیمت 238 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 20 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر پولٹری مصنوعات کی فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر نگرانی کی جائے۔