مون سون کا ساتواں سپیل داخل، لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش متوقع
08-22-2026
(لاہور نیوز) مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے اوقات میں بارش کے امکانات ہیں، جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والے ادارے کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ مون سون سسٹم کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔