پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں اختتام
08-21-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 574 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 77 ہزار 166 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔سٹاک ایکسچینج میں 565 کمپنیوں میں سے 246 کمپنیز میں اضافہ جبکہ 216 کمپنیز میں کمی ہوئی۔ سٹاک ایکسچینج میں 35 ارب روپے مالیت کے 68 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔