حکومت نے 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

08-21-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے 26 اگست بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں 26 اگست کو عیدمیلادالبنیﷺ پر عام تعطیل ہوگی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔