پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع
08-21-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے مشاورتی اجلاس کے بعد الیکشن میٹریل کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو الیکشن میٹریل خریدنے کی اجازت دے دی، تاہم صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عنقریب الیکشن میٹریل کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی سامان کی بروقت خریداری کا اقدام پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔