اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے
08-21-2026
(ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے جہاں وہ پوچفسٹروم میں خصوصی ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔
اولمپئین ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں دو ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کے زیرنگرانی ٹریننگ کریں گے۔ ٹریننگ کیمپ کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں ورلڈ اتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، ورلڈ اتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں شیڈولڈ ہے۔ خیال رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔