ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

08-21-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے ماتحت کام کرے گی اور کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر وزارتِ داخلہ کو دی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور سکیمنگ کی تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کال سینٹرز کی بھی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔