ہنجروال میں گھریلو جھگڑے پر 38 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی
08-21-2026
(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ 38 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ فائزہ بابر کا اپنے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پر شوہر نے اسے طلاق کا نوٹس بھی بھجوا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزہ بابر نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔