35 کلو چرس برآمدگی کیس: تین ملزمان کو 20،20 سال قید
08-21-2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے 35 کلو چرس برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان کو 20،20 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج اختر حسین نے ملزمان سندس، فرزانہ اور عمران علی کو سزا کے ساتھ مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ سنایا۔ تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف 2024 میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی تھی۔ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر رانا اظہر امین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور استغاثہ نے مقدمہ کامیابی سے ثابت کیا۔ عدالت نے دلائل اور شواہد کی روشنی میں تینوں ملزمان کو 20،20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔