پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا
08-20-2026
(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے لمبے عرصے کے بعد فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا اور ان کا عمل نئے جہازوں کی خریداری سے قبل ہو گا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے نئے جہازوں کی خریداری سے قبل نوجوان فضائی میزبانوں کو بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ تیزی سے نئے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر کام کر رہی ہے، اُس سے قبل فضائی میزبانوں و کپتاوں کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔