حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

08-20-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

  پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔ واضح رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔