عمران خان کو آج ان شاء اللہ ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا، شیخ وقاص اکرم
08-20-2026
(لاہور نیوز) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج ان شاء اللہ ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
عمران خان کے چاہنے والوں کے جذبات اور اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کی بے تابی سے بخوبی آگاہ ہیں،عمران خان کی صحت اور علاج ہماری اولین ترجیح ہے، تمام کارکنان اور عوام اسپتال سے دُوری اختیار کریں۔ تمام افراد سے اپیل ہے کہ ہسپتال کے باہر جمع ہونے سے گریز کریں تاکہ عمران خان کے علاج اور طبی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، عمران خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں اور ہسپتال کے ماحول کو پُرسکون رکھنے میں تعاون کریں۔