بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا

08-20-2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دوبارہ دائر کی جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ  نے کہا کہ نظرثانی کی درخواست کے بعد جو فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے۔