دانش اور عائزہ کی طلاق کی افواہیں،اداکار کی بھابھی نے وضاحت کردی

08-20-2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر دانش تیمور کی بھابھی سدرہ زاہد نے وضاحت کردی۔

  سدرہ تیمور نے طلاق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم ہے اور ان کے درمیان کسی علیحدگی کی بات درست نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں، انکا بھی دل ہوتا ہے، اس سے پہلے جب وہ ڈرامہ شیر کی اختتامی تقریب میں گئیں، تب بھی انھیں ٹرول کیا گیا، اور اب جب وہ نہیں گئیں تو بھی انھیں ٹرولنگ کا سامنا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ غلط افواہوں پر کان مت دھریں، دانش اور عائزہ دونوں بہت خوش ہیں۔ یہ افواہیں تب شروع ہوئیں جب عائزہ خان دانش تیمور کےڈرامے ’ہمرہی‘ کی اختتامی تقریب کی سکریننگ میں نظرنہیں آئیں، مداحوں کی توجہ اس بات پر بھی گئی کہ عائزہ خان نے 8 اگست کو اپنی نکاح کی سالگرہ کے موقع پربھی سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے لیے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی، جبکہ یوم آزادی کے موقع پر بھی دانش تیمور نے فیملی کے بجائے صرف اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جبکہ عائزہ نے انسٹاگرام سے دانش اور بچوں کی تمام تصاویر ہٹادی ہیں، جس کے بعد مداحوں تشویش پیدا ہوگئی۔ تاہم عائزہ خان اور دانش تیمور میں سے کسی نے بھی طلاق یا علیحدگی کی تصدیق نہیں کی، اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں تاحال غیر مصدقہ ہیں۔ دانش تیمور اور عائزہ خان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور دونوں کا شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔