آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے

08-20-2026

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

  واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کا فیصلہ سنایا۔ آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو ہونے والے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔ آئی سی سی پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن نظر نہیں آیا لہٰذا اب قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کا اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔