لاہور: 234 ٹریفک حادثات میں 293 افراد زخمی
08-20-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں 234ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 293 زخمی ہوئے، 107شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 186 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث مذکورہ بالا حادثات رونما ہو ئے ہیں۔