چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
08-20-2026
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے روک دیا۔ استقبالیہ کا اہتمام وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے کیا، تقریب میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پر مسعود چشتی کے چیف جسٹس پاکستان اور آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو وکلا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، پیر مسعود چشتی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کو فعال رکھنے پر چیف جسٹس یحیی افریدی کا شکریہ ادا کیا جبکہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے آئینی بینچ میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ تقریب میں ممبران پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چوہدری، طاہر نصر اللہ وڑائچ اور ثاقب اکرم گوندل سمیت سینئر ایڈووکیٹ محسن ورک، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد، ڈپٹی اٹارنی جنرل سونیا جدون اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری عثمان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔