ہیڈنگلے ٹیسٹ: بارش کے باعث دوسرے روز کھیل کا آغاز تاخیر کا شکار
08-20-2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ہیڈنگلے میں اس وقت بارش رک چکی ہے تاہم کورز پر بڑی مقدار میں پانی جمع ہے جسے ہٹانے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق موسم کی صورتحال اب بھی سازگار دکھائی نہیں دے رہی اور جلد ہی بارش کا ایک اور سلسلہ ایسے میں گراؤنڈ اسٹاف کے لیے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ اگر بارش کا نیا سلسلہ طویل ہوا تو میچ کے مزید تاخیر سے شروع ہونے یا مکمل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کھیل کے پہلے روز ٹنگ نے 46 رنز دے کر پانچ جبکہ رابنسن نے 51 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے تھے۔