جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں پہلی انجیوگرافی کامیاب
08-20-2026
(لاہور نیوز) جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں پہلی انجیوگرافی کامیابی سے کر لی گئی، جس کے ساتھ ہی ادارے میں باقاعدہ طبی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔
چیئرمین بورڈ فرقد عالمگیر اور ممبر بورڈ پروفیسر زبیر اکرم کی ٹیم نے طبی ماہرین کے ہمراہ ادارے میں پہلی انجیوگرافی کی، جسے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طبی خدمات کے باقاعدہ آغاز کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں دل کے مریضوں کیلئے جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب پیش رفت جاری ہے، جس سے پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا باقاعدہ افتتاح کل متوقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ادارے کا افتتاح کریں گی۔