ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

08-20-2026

(لاہور نیوز) ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

مزدا، ٹرالرز اور دیگر سامان بردار گاڑیوں کے کرائے کم کر دیئے گئے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز  نے نئے کم شدہ کرائے آج سے نافذ کر دیئے ہیں، جس کے بعد سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی کے معاملے پر اجلاس آج متوقع ہے، جس کے بعد کرایوں میں کمی کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی کوشش ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں تک بھی منتقل کیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد کرایوں میں کمی کے حوالے سے حتمی صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔