حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا ہو گیا
08-19-2026
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل سامنے آئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا کر دیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 06 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لٹر اضافہ ہونے سے نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اگست تک ایک دن کے لیے ہوگا۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عوام پر ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ بڑھا دیا گیا ہے جب کہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔