لاہور کو پلاسٹک فری بنانے کا ہدف پورا نہ ہو سکا،فروخت بدستور جاری
08-19-2026
(لاہور نیوز) لاہور کو پلاسٹک فری بنانے کے لیے مقرر کیا گیا ہدف مقررہ مدت گزرنے کے باوجود حاصل نہ ہو سکا۔
جون 2026 تک لاہور کو پلاسٹک فری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم شہر کے مختلف بازاروں میں ناقص اور کم معیار کے پلاسٹک بیگز کی فروخت تاحال جاری ہے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی کے باوجود متعدد دکانوں اور بازاروں میں ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال اور فروخت کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پلاسٹک بیگز کا استعمال بدستور معمول بنا ہوا ہے۔ حکام کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز 2024 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانا تھا تاہم مقررہ ہدف کے باوجود لاہور کو مکمل طور پر پلاسٹک فری بنانے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔