نواز شریف کینسر ہسپتال میں بھاری تنخواہوں پر ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتی کا فیصلہ
08-19-2026
(لاہور نیوز) نواز شریف کینسر ہسپتال میں بھاری تنخواہوں پر ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر کو17سے 22لاکھ روپے تنخواہ ملے گی، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر نرسنگ کو 15 سے 20 لاکھ تنخواہ دی جائے گی، سینئر کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکالوجسٹ کو 15 سے20 لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔ سینئر کنسلٹنٹ ریڈیالوجی ڈائیگناسٹک کو 15سے 20لاکھ تنخواہ دی جائے گی، سینئر کنسلٹنٹ گیسٹرولوجی کو 15 لاکھ سے 20 لاکھ تنخواہ ملے گی۔کنسلٹنٹ ریڈی ایشن تھراپی، کنسلٹنٹ ریڈیالوجی کو 12سے 15لاکھ تنخواہ ملے گی۔ کنسلٹنٹ میڈیکل آنکالوجسٹ، کنسلٹنٹ جنرل سرجری کو 12 سے 15 لاکھ تنخواہ ملے گی، کنسلٹنٹ جنرل میڈیسن، کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک آنکالوجی کو 12سے15لاکھ تنخواہ ملے گی، کنسلٹنٹ گیسٹرولوجی کو 12 سے 15 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی جبکہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین کی تنخواہ 25 لاکھ روپے سے زائد ہو گی۔